کھیل

جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر

جون 23, 2019 < 1 min

جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے رنز ہرا کر عالمی کپ کرکٹ سے باہر کر دیا ہے۔ افریقی ٹیم نے 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حارث سہیل کے تیز رفتار 89 رنز کی بدولت 308 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ میں محمد عامر نے آملہ کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی اوپنرز نے عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پراعتماد اور جارحانہ آغاز کیا مگر پھر 15 ویں اوور میں فخر زمان نے سپنر عمران طاہر کی گیند میں غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے سلپ میں ہاشم آملہ کو وکٹ دے دی۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 308 رنز بنائے ہیں اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی فیلڈرز نے چار کیچ چھوڑے۔

پاکستان کے آرمی چیف بھی میچ دیکھنے کے لیے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں موجود رہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے