پاکستان24 متفرق خبریں

شکیل آفریدی کی سنی گئی

جون 24, 2019 < 1 min

شکیل آفریدی کی سنی گئی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کی امریکہ کے لیے مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا مقدمہ پشاور ہائیکورٹ باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کیا ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سابقہ قبائلی علاقوں کے قانون کے تحت سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف دائر کردہ نظر ثانی کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس اعجاز نور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کیا۔

قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اپیل پہلی مرتبہ پشاور ہائی کورٹ کے سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں مقدمے کی سماعت فاٹا ٹربیونل میں ہوتی رہی ہے تاہم انضمام کے بعد فاٹا ٹربیونل تحلیل کر دیا گیا اور اب تمام مقدمے پشاور ہائی کورٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

شکیل آفریدی کو سنہ 2011 میں گرفتار کر کے شدت پسند تنظیم سے تعلق سمیت تین مقدمات میں 23 برس قید کی سزا سنائی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے