پاکستان

مزید پولیو کیسز کی تصدیق

جون 29, 2019 < 1 min

مزید پولیو کیسز کی تصدیق

Reading Time: < 1 minute

نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے ہزارہ ڈویژن کے دور افتادہ ضلع تورغر میں پولیو کے مزید تین نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جبکہ بنوں اور لکی مروت میں بھی پولیو سے دو بچوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق اس سال اب تک 26 نئے کیس سامنے آچکے ہیں۔

ضلع ناظم تورغر دلروز خان کے مطابق ضلع تورغر کی یونین کونسل ہرنیل سے تعلق رکھنے والے تین بچوں ثمینہ بی بی دختر جاوید. نذیر محمد ولد محب اللہ اور حماس ولد مجاہد نامی بچوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے بچوں کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ارسال کیے جس کے بعد تینوں بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔

دلروز خان کا کہنا تھا پورے ضلع تورغر میں پولیو کی مہم چلائی جارہی ہے اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں مگر اس کے باوجود پولیو کے کیس منظرعام پر آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مانسہرہ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد نے فون پر بتایا کہ پولیو کے کیس سامنے آنے بعد مانسہرہ میں پولیو مہم مزید تیز کر دی ہے۔

ادھر پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر عطا نے اپنے ویڈیو پیغام میں پولیو کے پانچوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پولیو مہم کے دوران پراپیگنڈے کی پرواہ کیے بغیر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

بابر عطا کے مطابق نئے سامنے آنے والے کیسز کے پانچوں بچوں کو نہ پولیو کے قطرے پلائے گے نہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس کرائے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے