پاکستان پاکستان24

کس منہ سے سیلیکٹڈ کہتے ہیں

جون 29, 2019 2 min

کس منہ سے سیلیکٹڈ کہتے ہیں

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بجٹ منظور ہونے کے بعد کہا ہے کہ اپوزیشن کس منہ سے ان کی حکومت پرتنقید کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مالی خسارہ ورثہ میں ملا۔ منی لانڈرنگ کےتمام راستے بند کر دیں گے کیونکہ يہی ڈالر کی قيمت ميں اضافے کی وجہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ این آر او لینے والے کس منہ سے سیلیکٹڈ کی بات کر رہے ہیں۔

وزيراعظم نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، حکومت کومالی خسارہ ورثہ میں ملا۔ جسے عدالت نے مجرم ڈکلیئر کیا اسے پارٹی کا سربراہ بنا دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کو یہ بھی بتانا چاہیےتھا کہ روپے کی قدر کم کیوں ہوئی، سابق حکمرانوں نےملک سےپیسہ باہر بھجوایا۔زرداری خاندان اور اومنی گروپ نےپیسہ چوری کرکے باہر بھجوایا۔


وزيراعظم نے کہااپوزيشن کو بھرپور جواب دينے پر مراد سعید، حماد اظہر سمیت پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں، حماد اظہرکو پہلے ہی وفاقی وزیربننے کی خوشخبری دیتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہردوسرے دن سب کواکٹھا کرلیتا ہے، نیلسن منڈیلا کی جعلی آوازمیں ہم پرالزام لگاتےہیں۔ نوجوانوں کوقرض دیں گے، آئندہ ہفتے کسانوں کے لیے مکمل تفصیلی پیکیج لا رہے ہیں۔ بلوچستان اور فاٹا کا احساس محرومی دور کریں گے۔


وزيراعظم نے کہا کہ اختر مینگل کاشکریہ اداکرتےہیں، بجٹ فریزکرنے پر آرمی چيف کا بھی شکريہ ادا کرتے ہيں جو پیسےبچیں گےوہ بلوچستان اورفاٹا پر لگائیں گے۔ دہشتگردی اور بھارت کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں مگر فوج نے بجٹ فریز کیا۔

عمران خان کاکہنا تھاایم کیو ایم کویقین دلاناچاہتےہیں شہرقائد پرپیسہ خرچ کریں گےصوبے کی ذمہ داری کےباوجود 45 ارب روپے کا وفاقی پیکیج دیا اور بھی بڑا پیکیج دینےکی کوشش کریں گے۔کراچی مشکل صرف 21 ملین ڈالراکٹھا کرتا ہے،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے