متفرق خبریں

ٹیکس لے کر چھوڑیں گے

جولائی 1, 2019 2 min

ٹیکس لے کر چھوڑیں گے

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حکومت نے بے نامی اثاثے رکھنے والوں اور اکاؤنٹس سامنے نہ لانے والے افراد کو ٹیکس سے بچنےکا ایک اور موقع دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں تین دن کی توسیع کی ہے جو تین جولائی کو ختم ہوگی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اس مہلت کے بعد بے نامی اثاثوں پر کمیشن کارروائی شروع کرےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس لیے بغیر ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔


ملکی معاشی صورتحال اور نئے مالی سال کی منصوبہ بندی پر حکومتی معاشی ٹیم نے معاون خصوصی اطلاعات کے ہمراہ نیوز بریفنگ دی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بتایاکہ بھارت نے قرضوں کی ادائیگی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے درآمدات کی حوصلہ شکنی کی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ملک سے مالی تعاون لیاہے اور دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ حقیقی معنوں میں معاشی اصلاحات پر عمل ہوگا، ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 3 دن کی توسیع کی جارہی ہے، فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف 3 جولائی سے ایکشن لیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں اب تک وصول کی گئی رقم کی تفصیلات نہ بتائیں تاہم یہ کہا کہ تاحال نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں، 80 ہزار سے زائد لوگ شامل ہوچکے ہیں اور یہ تعداد ایک لاکھ ہونے کی توقع ہے، اس سکیم کا بڑا مقصد چند بڑے لوگوں کو موقع دینے کی بجائے عام ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

وزیرمملکت حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط لاکر خسارے کم کیے اور ریونیو میں توسیع کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرن کم ظاہر کیے جانے کے تاثر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ وہ آخری سال میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ٹیکس دے چکے ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے