پاکستان پاکستان24

مردے بھی کرپشن کی رقم واپس کریں

جولائی 1, 2019 < 1 min

مردے بھی کرپشن کی رقم واپس کریں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا ہے کہ مر کر بھی کرپشن کی رقم واپس کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس نے کرپشن پر جرمانہ کی رقم کرنے کرنے کی ایک اپیل سنتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لوگ ساری عمر کرپشن کرتے ہیں۔

بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائز استعمال پر تین کروڑ روپے کے جرمانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اخترکیانی اور ان کی اہلیہ ریاض بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عائد کیے گئے تین کروڑ کے جرمانے کی رقم برقرار رکھی گئی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ 50 سال پہلے اڑھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا۔ پلاٹ کی مالیت اب اڑھائی ارب روپے سے زیادہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عائد کیے گئے جرمانے کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے۔ 2003 میں عائد کیا گیا 3 کروڑ کا جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کچھ بھی نہیں۔


مجرمان کے وکیل نے کہا کہ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے، ایک اپیل کنندہ دنیا میں نہیں رہا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جرمانہ کم نہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کیے بلکہ یہ ہے کہ 9 کروڑ کے اثاثے کب اور کیسے بنے؟

عدالت نے کرپشن کی 3 کروڑ کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے