پاکستان

ججز ریفرنس، وکلا کی ہڑتال

جولائی 2, 2019 < 1 min

ججز ریفرنس، وکلا کی ہڑتال

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وکلا آج اعلی عدلیہ کے ججوں کے خلاف بھیجے گئے صدارتی ریفرنس پر ملک گیر ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔

ہڑتال اور احتجاج کی کال پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دی تھی۔

ملک میں اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف بھیجے گئے صدارتی ریفرنسز پر کارروائی ہوئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل کو دن دو بجے ہوا۔

اجلاس کی صدارت کونسل کے چیئرمین جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی۔ ان کے ساتھ کونسل کے دیگر چار ارکان بھی کارروائی میں شامل ہوئے۔

اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کریم خان آغا کے کے پیش ہو کر اپنی صفائی یا وضاحت دینے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف صدارتی ریفرنسز پر ابتدائی سماعت 14 جون کو ہوئی تھی۔

گذشتہ اجلاس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ریفرنس کی کاپی بھجوا کر جسٹس قاضی فائز عیسی سے ان کا مؤقف طلب کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے اظہار یکجہتی کے لیے کونسل کا اجلاس ختم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے