پاکستان پاکستان24

میرے جواب کو عام کیا جائے، جسٹس فائز

جولائی 3, 2019 < 1 min

میرے جواب کو عام کیا جائے، جسٹس فائز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں صدارتی ریفرنس کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے اعلی عدلیہ کے ججوں کا مواخذہ کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کو تحریری جواب بھجوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جواب کے ساتھ کونسل سے درخواست کی ہے کہ ان کے مؤقف اور صدارتی ریفرنس پر پیش کیے گئے دفاع کو پبلک کیا جائے تاکہ عام لوگ پڑھ سکیں۔

جواب کے ساتھ جسٹس قاضی فائز نے لکھا ہے کہ یہ ”یہ تحریر مفاد عامہ کے لیے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کی جائے۔“

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے صدارتی ریفرنسز پر دو اجلاس ہو چکے ہیں لیکن تاحال اس پر کوئی باضابطہ اعلامیے جاری نہیں کیا گیا۔

منگل کو ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائز اور جسٹس کے کے آغا کے جوابات پیش کیے گئے تھے۔

اس موقع پر ملک بھر میں وکلا نے احتجاج اور ہڑتال کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے