پاکستان

گرین بیلٹ پر کرکٹ مافیا قابض

جولائی 4, 2019 < 1 min

گرین بیلٹ پر کرکٹ مافیا قابض

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی گرین بیلٹس پر کھیلوں کے نام پر قبضے کیے گئے ہیں۔

میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں سڑکوں کے اطراف سرکاری اراضی پر قبضے کر کے کرکٹ گراؤنڈز اور اکیڈمیاں قائم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ مافیا سرکاری زمین کا کمرشل استعمال کر رہا ہے اور سرکاری اراضی سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں گرین بیلٹس پر کھیلوں کے نام پر قبضہ جناح ایوینو،ابن سینا روڈسمیت 7 مقامات پر کیا گیا جن میں سینکڑوں کنال اراضی استعمال کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو قبضہ چھڑانے کا حکم دے چکی ہے تاہم ابھی تک گرین بیلٹس واگزار نہیں کرائی جا سکیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے