کھیل

500 دونوں کے ملا کے

جولائی 5, 2019 < 1 min

500 دونوں کے ملا کے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے اپنے آخری میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شاہین آفریدی نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 35 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے کھلیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔

امام الحق نے 100 جبکہ بابر اعظم نے 96 رنز سکور کیے۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وہ 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کے اس دعوے پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

صارف اقرا چودھری نے ٹویٹ کیا کہ سرفراز نے 500 رنز مشرقی اور مغربی پاکستان کا ملا کر بولا تھا۔

https://twitter.com/iqrachaudary05/status/1147154753065050112?s=21

ایک انڈین صارف نے دی بورنگ ٹویٹ ہینڈل سے لکھا ہے کہ اردو میں 315 کو 513 کہتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے