پاکستان24 کھیل

شعیب ملک ریٹائرڈ مگر کارکردگی بھی

جولائی 5, 2019 2 min

شعیب ملک ریٹائرڈ مگر کارکردگی بھی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے بھی ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے ورلڈکپ سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔

ورلڈکپ شعیب ملک کے لیے خوش کن نہیں رہا اور وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے بلکہ انڈیا کے خلاف میچ سے قبل ان کی شیشہ کیفے ویڈیو نے تنازع کو جنم دیا۔

شعیب ملک کو شدید تنقید کے بعد ڈراپ کرنا پڑا، اور ان کی جگہ لینے والے حارث سہیل نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

شعیب ملک نے 287 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر 35 کی اوسط سے 7534 رنز سکور کیے۔ انہوں نے 158 بلے بازوں کو اپنی سپن گیندوں سے آؤٹ کیا جبکہ فی اوور اوسطا 4.6 رنز دیے۔

شعیب ملک نے اتار چڑھاؤ والے کیریئر میں پاکستان کو کئی میچ جتوائے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد ان کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے شعیب ملک کو الوداع کہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے