افغانستان، حملے میں درجنوں ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے صوبے غزنی میں خود کش حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
پجواک نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکہ غزنی میں افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے قریب ہوا جس میں آٹھ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد مارے گئے جبکہ 36 بچوں سمیت 150 زخمی ہوئے۔
مقامی زرائع کے خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 40 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکہ غزنی شہر میں شامیر کے علاقے میں واقع این ڈی ایس کے ایک ذیلی دفتر کے باہر کیا گیا۔
غزنی کے طبی زرائع کے مطابق اب تک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ ستر سے زائد زخمی ہوئیں ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں چھ سیکیورٹی اہلکار جبکہ باقی راہگیر بتائے جاتے ہیں اور زخمیوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غزنی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خودکش بمبار کے زریعے غزنی خفیہ ادارے کے آفس کو نشانہ بنایا۔
پجواک کے مطابق غور ضلع میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ بچے ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔