پاکستان24 متفرق خبریں

ویڈیو جعلی ہے، جج ارشد ملک

جولائی 7, 2019 < 1 min

ویڈیو جعلی ہے، جج ارشد ملک

Reading Time: < 1 minute

اویس یوسفزئی ۔ صحافی

پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جاری کی گئی ان کی ویڈیو جعلی ہے۔

اتوار کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ کر پریس ریلیز کے لیے میڈیا کو بلانے والے جج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کو نوازشریف کے نمائندوں نے دھمکیاں دیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گذشتہ روز جج ارشد ملک کی ویڈیو چلائی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر دباؤ کے تحت فیصلہ دینے کا اعتراف کر رہے ہیں۔

جج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے مقدمے کے دوران مجھے بارہا ان کے نمائندوں کی جانب سے رشوت کی پیشکش کی گئی، جج ارشد ملک کے مطابق رشوت کی پیشکش کو میں نے سخت سے رد کیا اور حق پر قائم رہنے کا عزم کیا۔

جج ارشد ملک نے کہا کہ اگر دباؤ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنایا ہوتا تو ایک مقدمہ میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتا۔ ”مجھ پر بالواسطہ یا بلاواسطہ نہ تو کوئی دباؤ تھا نہ کوئی لالچ پیش نظر۔“

صحافیوں کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا گیا تاہم جج ارشد ملک نے اپنے چیمبر سے ہی پریس ریلیز عدالتی سٹاف کے ذریعے رپورٹرز کو بھجوائی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے