پاکستان

جج ویڈیو کی تحقیقات کا اعلان

جولائی 7, 2019 < 1 min

جج ویڈیو کی تحقیقات کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی مبینہ اعترافی ویڈیو کی فرانزک اور تفصیلی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کا بیان آ گیا ہے جنہوں نے ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔ ”حکومت ویڈیو کی تفصیلی انکوائری کرائے گی اور اس کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کرے گی۔“

فردوس عاشق نے کہا کہ ویڈیو پر الیکٹرانک کرائم ایکٹ اور شہرت کو خراب کرنے کے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے جا سکتے ہیں جبکہ توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے