پاکستان

پشاور میٹرو ٹریک حادثہ

جولائی 8, 2019 < 1 min

پشاور میٹرو ٹریک حادثہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں میترو ٹریک سے لوہے کی پلیٹس گرنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق شعبہ بازار سے گزرنے والے بی آر ٹی بریج سے لوہے کی بھاری پلیٹس نیچے گر گئیں۔

راہ گیروں کے مطابق لوہے کی پلیٹیں سڑک پر سے گزرنے والی گاڑی پر گریں جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی چلانے والا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 فٹ کی بلندی سے بھاری پلیٹیں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بی آر ٹی بریج کے نیچے کرین کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ پشاور ریپڈ بس نظام یا میٹرو بس دو سال میں بھی مکمل نہ ہو سکی جبکہ اس کے ڈیزائن میں کئی بار تبدیلی کی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے