متفرق خبریں

تین ٹی وی چینلز بند

جولائی 8, 2019 < 1 min

تین ٹی وی چینلز بند

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے تین نیوز چینلز کو کیبل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ابتک نیوز، کیپیٹل ٹی وی اور 24 نیوز کی نشریات کیبل نیٹ ورک پر نہیں آ رہیں۔

ٹی وی چینلز مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے تین چینلز کی نشریات کی بندش کی مذمت کی ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا۔

تجزیہ کار نجم سیٹھی نے لکھا ہے کہ چینلز پیمرا کی ہدایت پر بند کیے گئے اور اس کی وجہ مریم نواز کی پریس کانفرنس اور جلسہ دکھانا ہے۔

اینکر فریحہ ادریس نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا مگر کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

https://twitter.com/fereeha/status/1148288047437557762?s=21
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے