کھیل

چھ رنز دینا غلطی تھی، امپائر

جولائی 22, 2019 < 1 min

چھ رنز دینا غلطی تھی، امپائر

Reading Time: < 1 minute

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کو اضافی رنز دینے پر سری لنکن امپائر دھرما سینا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

کمار دھرما سینا نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی اوور تھرو پر انگلش ٹیم کو چھ رنز دینا ان کی غلطی تھی جس کو وہ تسلیم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فائنل میچ میں ایک اوور تھرو کے نتیجے میں امپائر دھرما سینا نے چھ رنز کا اشاہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی تھرو دراصل انگلش بیٹسمین بین سٹوکس کے بیٹ سے اس وقت لگی جب وہ دوسرا رن مکمل کر رہے تھے۔ گیند بیٹسمین کے بیٹ سے لگنے کے بعد باؤنڈری لائن سے باہر چلی گئی تھی جس کے بعد امپائر دھرماسینا نے تھرڈ امپائر کی جانب چھ رنز کا اشارہ کیا۔

ورلڈ کپ کا فائنل 14 جوالائی کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

فائنل کا فیصلہ سپر اوور اور اس میں بھی برابر ہونے پر زیادہ باؤنڈریز پر کیا گیا مگر اس کے ساتھ امپائر دھرما سینا کے زیادہ رنز دینے کے غلط فیصلے پر سوشل میڈیا پر شائقین اور کھلاڑیوں کے علاوہ سابق امپائرز نے بھی ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے