کھیل

چار گیندوں پر 4 آؤٹ کرنے والا ریٹائر

جولائی 27, 2019 < 1 min

چار گیندوں پر 4 آؤٹ کرنے والا ریٹائر

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ سری لنکن گیند باز لیستھ ملنگا نے ایک روزہ میچ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

انہوں نے آخری ایک روزہ میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جس میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔

ملنگا نے اپنے ایک روزہ کریئر میں 226 ایک روزہ میچوں میں 28 کی اوسط سے 338 وکٹیں حاصل کیں۔ ملنگا کی سب سے اچھی کارکردگی 38 رنز دے کر چھ وکٹیں لینا رہی۔

ان کی یادگار بولنگ سنہ 2007 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی رہی۔

ملنگا نے ایک روزہ کرکٹ میں تین مرتبہ تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

چار عالمی کپ مقابلوں میں 56 وکٹیں حاصل کر کے ملنگا سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے