پاکستان24 عالمی خبریں

سفید فام دہشت گرد نے 20 قتل کر دیے

اگست 4, 2019 < 1 min

سفید فام دہشت گرد نے 20 قتل کر دیے

Reading Time: < 1 minute

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 21 سالہ سفید فام نسل پرست شدت پسند نے وال مارٹ میں فائرنگ کر کے 20 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے 21 سالہ نوجوان حملہ آور کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا کہ فائرنگ کرنے والا وہ اکیلا شخص ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ان پولیس افسروں کی تعریف کی جنھوں نے اسے گرفتار کیا۔

امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت 21 سالہ پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈلاس کے علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ حملہ آور سفید فام امریکی نسل پرست اور صدر ٹرمپ کے قوم پرستانہ خیالات کا پرستار ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور امریکی میڈیا میں نشر کیے جانے والے مناظر میں ایک شخص کو گہری رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے