متفرق خبریں

میرا پورا نام لیا جائے، وزیراعظم

اگست 7, 2019 < 1 min

میرا پورا نام لیا جائے، وزیراعظم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کشمیر مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے انہیں بار بار نیازی صاحب کہہ کر پکارنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہباز شریف سے کہا کہ ان کا پورا نام عمران احمد خان نیازی ہے۔ ”اگر پکارنا ہے تو بہتر ہوگا میرا پورا نام لے کر پکارا جائے۔“

عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ اپنے نظریے پر افغانستان پر بات کر رہے ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں وہاں 40 سال سے ہمارے بھائی مشکل میں ہیں۔

”امریکہ سے کشمیر کے مسئلے پر خطے میں امن کی بات کرنے گئے تھے۔ چاہتا ہوں کہ ایوان ہمیں تجاویز دے۔ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھانا چاہتے ہیں۔“

عمران خان نے جھنجھلاہٹ کے ساتھ کہا کہ ’یہ کیا چاہتے ہیں مجھے بتا دیں کیا میں حملہ کر دوں بھارت پر۔پانچ سال آپ کی حکومت تھی کیا اس دور میں کشمیریوں پر ظلم نہیں ہو رہا تھا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ وہ یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اور کیا کریں کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے