پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان پر قرض 11 ہزار ارب

اگست 8, 2019 < 1 min

پاکستان پر قرض 11 ہزار ارب

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی وزارت خزانہ کے حکام نے ملک کے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کو ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ مئی 2019 تک پاکستان کے واجب الادا بیرونی قرضے 10،838 ارب روپے ہے۔

وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ مئی 2019 تک پاکستان کا مستقل قرضہ 4 ہزار 817 ارب روپے تھا جبکہ غیر مستقل قرضہ 11 یزار 822 ارپ روپے تھا۔

جواب کے مطابق مئی تک بے سرمایہ قرضہ 3 ہزار 123 ارب روپے تھا جبکہ مئی 2019 تک ملکی قرضہ 19 ہزار 763 ارپ روپے تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی معشیت ان دنوں بدترین بدحالی کا شکار ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ نے تین سال کے لیے چھ ارب ڈالر کا قرض سخت شرائط پر دینے کی منظوری دی ہے۔

وزارت خزانہ کے قومی اسمبلی میں تحریری جواب کے مطابق اگست 2018 سے اپریل 2019 تک 888 ارب 95 کروڑ روپے کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے جبکہ اگست 2018 سے اپریل 2019 تک گردشی قرضہ میں 309 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جواب کے مطابق 17 اگست 2018 کو گردشی قرضہ 453 ارب 39 کروڑ روپے تھا جبکہ 12 اپریل 2019 تک گردشی قرضوں کا حجم 484 ارب 87 کروڑ روپے ہو گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے