پاکستان24 کھیل

ہاشم آملہ نے کرکٹ چھوڑ دی

اگست 8, 2019 < 1 min

ہاشم آملہ نے کرکٹ چھوڑ دی

Reading Time: < 1 minute

عالمی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شامل ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

آملہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی کرکٹ ایک ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ اور ان کے مداحوں نے آملہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنی آخری اننگز میں 88 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے تاہم حالیہ ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بہت خراب رہی اور سات میچوں میں 203 رنز ہی بنا پائے۔

ہاشم آملہ نے نومبر 2004 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ آملہ نے ٹیسٹ میچوں میں 28 سینچریوں کی مدد سے 9282 رنز سکور کیے جس میں ان کی اوسط 46.6 رہی۔ آملہ افریقہ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

ایک روزہ میچوں میں آملہ نے 27 سنچریاں سکور کیں اور 49 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے۔

آملہ کو ابتدا میں صرف ٹیسٹ کھلاڑی سمجھا جاتا تھا اور ان کو ون ڈے ٹیم میں پانچ سال بعد شامل کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے