پاکستان

اسلام آباد، 12 بکرے چھین لیے گئے

Reading Time: < 1 minute آئی ایٹ سیکٹر سے ایک مقامی صحافی کا بکرا بھی چوری کر لیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اگست 11, 2019 < 1 min

اسلام آباد، 12 بکرے چھین لیے گئے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں کھنہ پل کے قریب نوسر باز گروہ نے بیوپاریوں کو نشہ آور مشروب پلا کر 12 بکرے اور نقدی چھین لی۔ بے ہوش بیوپاریوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہر میں صحافی کے گھر سے بکرا چوری کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلو م ملزمان نے بیوپاریوں کو نشہ آور چیز چائے میں ملا کر پلائی اور بے ہوش بیوپاریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور بکرے لے کر چلے گئے۔ بیوپاریوں کو بے ہوشی کی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔


پمز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ نمبر 6 میں داخل کرائے گئے بے ہوش بیوپاریوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے۔

دوسری طرف آئی ایٹ سیکٹر سے ایک مقامی صحافی کا بکرا بھی چوری کر لیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آج ٹی وی کے رپورٹر ابو ریحان کے مطابق اس کا بکرا دیگر چار بکروں کے ساتھ گیٹ کے اندر بندھا ہوا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے