پاکستان

اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ

اگست 12, 2019 < 1 min

اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں مشکوک افراد نے پولیس جوانوں پر فائرنگ کی ہے جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ جی ایٹ ون میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جوان معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، پولیس اہلکاروں نے دو مشکوک افراد کوچیک کرنے کے لیے روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دو جوان زخمی ہوگئے، پولیس کے جوانوں نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور دونوں افراد کو پکڑ لیا جن کے قبضے سے دو 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ زخمی پولیس کے جوانوں کو پمز ہسپتال داخل کرا گیا جن کی حالت خطرے میں باہر ہے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کی ڈی ائی جی آپریشنز نے پمز ہسپتال میں عیادت کی اور ان کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے