پاکستان

اسلام آباد کا عوامی سنٹر گر گیا

اگست 13, 2019 < 1 min

اسلام آباد کا عوامی سنٹر گر گیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع عوامی سنٹر کا آدھا حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ تحیقات کررہی ہیں۔ ایڈنیشل ایس پی ذیشان حیدر اور ایس پی سٹی زون عامر خان نیازی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق سردست جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ایڈنیشل ایس پی ذیشان حیدر کے مطابق پولیس ٹیم باہمی امدد فراہم کررہی ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکٹر جی فائیو میں واقع ہے جہاں اس سے پہلے آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس سے اس عمارت کو بہت نقصان پہنچا تھا۔

دو سال قبل آگ سے جلنے والی اس عمارت سے دو افراد نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی مگر جانبر نہ ہوسکے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے