پاکستان پاکستان24

نیب کو کیس سمجھا رہا ہوں

اگست 15, 2019 < 1 min

نیب کو کیس سمجھا رہا ہوں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا۔

جج محمد نے شاہد خاقان عباسی کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

سماعت کے دوران جج نے پوچھا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے۔

شاہد خاقان نے جج سے کہا کہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں۔ دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ 14 روز کا ریمانڈ دے دیتا ہوں، تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

شاہد خاقان عباسی سے لیگی رہنماؤں سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی جس میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور دیگر شامل تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ایل این جی کیس سمجھا رہے ہیں، ابھی وقت لگے گا، مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی سے پوچھا گیا کہ مزید چودہ دن میں کیا سمجھتے ہیں سمجھ آ جائے گی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ کوشش کریں گے یہ تعلیم بالغاں کا کورس ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے