کھیل

علیم ڈار کا عالمی ریکارڈ

اگست 16, 2019 < 1 min

علیم ڈار کا عالمی ریکارڈ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹ امپائر علیم ڈار نے لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویسٹ انڈیز کے امپائر سٹیو بکنر کا سب سے زیادہ128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔


ریکارڈ بنانے پر ایک وڈیو میں علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ’128ٹیسٹ میچز مکمل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ سٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘ ۔

پاکستانی امپائر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ساتھیوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد کے بغیر اس ہدف کا حصول ممکن نہیں تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ برابر کرنے پر علیم ڈار کو مبارکباد دی ہے۔
 

علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا آغاز اکتوبر2003 کو ڈھاکا میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ سے کیا تھا۔ اب تک وہ ہر طرح کی کرکٹ میں376 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
 

علیم ڈار کو جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید 4 ایک روزہ میچز کھلانے کی ضرورت ہے۔

علیم ڈار کو 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے