تین قتل، ملزم ملائشیا سے گرفتار

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ تین بھائیوں کو قتل کرکے ملائشیا بھاگ جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمرزئی تہرے قتل کیس میں مرکزی ملزم نادر خان کو گرفتار کرلیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے ملائشیا کے شہر کوالا لمپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو آج چارسدہ منتقل کیا گیا ہے.

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی ار میں نامزد دو ملزمان پہلے سے گرفتار ہوچکے ہیں۔ 25مئی کو تین ملزمان نے عمرزئی علی جان کلے میں 3 بھائیوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جن کی بہنوں نے حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی تھی۔

واقعہ کے بعد پختونخوا کے آئی جی نے نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ مضامین