متفرق خبریں

پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے

اگست 17, 2019 < 1 min

پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 ختم کرکے مسئلہ کشمیر کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اب کشمیر پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ انڈیا آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ قوم تسلی رکھے مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فوجی ترجمان نے ٹوئٹر پر سابق سفیر حسین حقانی کے طنز سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کی اور کہا کہ مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کریں گی۔ گذشتہ تین روز میں ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے، دو روز قبل بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں، بھارتی افواج کی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان ذمہ دارانہ رویہ اپنائے گا۔

”بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، جیسا مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہم دفاع وطن کے لیے لیے ہر حد تک جائیں گے۔“

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اس کو بھرپور سرپرائز دیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے