پاکستان24 متفرق خبریں

انصافی حکومت کی ایک سالہ کامیابی

اگست 18, 2019 < 1 min

انصافی حکومت کی ایک سالہ کامیابی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس میں سب سے بڑی کامیابی تجارتی خسارہ 15 فیصد کم کیا ہے۔ اس کی وجہ درآمدی اشیا پر ٹیکس بڑھا کر امپورٹ بل کم کرنا ہے۔

وزارت خزانہ، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق قرضے تیزی سے بڑھے ہیں۔ اندرونی قرضے 17 اگست 2018 کو ایک ہزار چھ سو 41 ارب روپے تھے جو بڑھ کر دو ہزار 72 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 60 پیسے اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ برس سترہ اگست کو 95 روپے لٹر تھی۔

ڈالر کی قدر بہت تیزی سے بڑھی ہے جس سے مہنگائی میں انتہائی اضافہ ہوا۔ گذشتہ برس عمران خان کے حلف اٹھاتے وقت ڈالر 123 روپے کا تھا جبکہ اب 159 روپے کا ہے۔ اس طرح 36 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

پاکستان میں کاروبار کس قدر بری طرح تباہ ہوا ہے اس کا اندازہ سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ایک سال کی بدترین گراوٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔

17 اگست 2018 کو سےسٹاک ایکسچینج 42 ہزار 500 پر تھی جبکہ گذشتہ روز یہ 28 ہزار 700 تک گر چکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے