عالمی خبریں

کابل: شادی ہال میں دھماکہ، 63 ہلاک

اگست 18, 2019 2 min

کابل: شادی ہال میں دھماکہ، 63 ہلاک

Reading Time: 2 minutes

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک شادی ہال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد ہلاک جبکہ 200 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

افغان خبر رساں ادارے پجواک نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ شادی کی ایک تقریب میں ہوا۔ دھماکہ سنیچر کو رات گئے کابل کے دبئی سٹی شادی ہال میں ہوا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرین میں اکثریت ہزارہ کمیونٹی کی ہے۔

پجواک نیوز ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 

نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن سازش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کی مطابق طالبان نے اس خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس میں ملوث نہیں۔

مقامی صحافیوں نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے دھماکے کے بعد شادی ہال میں نعشیں پڑی دیکھیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا ’خود کش حملہ آور نے سٹیج کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جہاں بچے جمع تھے‘۔


خبر رساں اداروں کے مطابق عینی شاہد گل محمد نے بتایا ’وہاں جمع ہونے والے سب ہلاک ہو گئے‘ ۔ ایک اور عینی شاہد محمد طوفان نے کہا بہت سارے مہمان ہلاک ہوئے‘۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے