پاکستان

ٹریل فائیو کا لاپتہ، مل گیا

اگست 19, 2019 < 1 min

ٹریل فائیو کا لاپتہ، مل گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہو جانے والے شہری کو اٹھارہ گھنٹے بعد تلاش کر لیا گیا۔

سید خالد حسین شاہ اتوار کو اسلام آباد کی ٹریل فائیو پر ہائیکنگ کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کیا جس کے بعد تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

رات بھر پولیس، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوان تلاش کے بعد ناکام لوٹے۔

پیر کی صبح پولیس کی جانب سے مقامی آبادی کے ذریعے تلاش کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران ٹریل فائیو کے آغاز پر بنے کھوکھے/ کیفے، ہٹ میں کام کرنے والے نوجوانوں نے بھی تلاش کے کام میں حصہ لیا اور خالد حسین شاہ کو ڈھونڈ نکالا۔

خالد حسین شاہ کے بھائی اور اہل خانہ نے کیفے ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بغیر کسی لالچ اور معاوضے کے تلاش میں حصہ لے کر لاپتہ کو ڈھونڈا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے