پاکستان

اور توسیع مل گئی

اگست 19, 2019 2 min

اور توسیع مل گئی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حکومت نے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی ہے۔ 

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کے لیے کیا گیا ہے۔

گذشتہ دس برس میں جنرل قمر جاوید باجوہ حکومت کی جانب سے توسیع پانے والے دوسرے آرمی چیف ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت بھی تین سال کے لیے بڑھا دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں اضافے کی خبریں کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔

وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ’جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔‘ 

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 کو پاکستان فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کون

جنرل باجوہ 12 نومبر 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق جاٹ فیملی سے ہیں۔ ان کے والد محمد اقبال باجوہ بھی پاکستان آرمی میں بطور لیفٹننٹ کرنل خدمات انجام دیں۔ وہ سروس کے دوران ہی 1967 میں کوئٹہ میں انتقال کر گئے تھے۔

وہ آرمی کی سب سے بڑی 10ویں کور کی سربراہی کر چکے ہیں۔ آرمی چیف مقرر ہونے سے قبل جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے۔

وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ وہ بطور میجر جنرل فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔

24 اکتوبر 1980 کو انہوں نے 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے