پاکستان24 متفرق خبریں

مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں

اگست 21, 2019 2 min

مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں

Reading Time: 2 minutes

پاکستان نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقدمہ عالمی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھایا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ”انسانی حقوق کی پامالیوں“ پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر قانون سمیت بین الاقوامی قوانین کے ماہر بھی موجود تھے جن سے مشاورت کے بعد یہ اصولی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے گا۔ یہ ہمارے پاس ایک مضبوط کیس ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دیگر تفصیلات وزارت قانون جلد جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے قبل پاکستان کو اپنے پاس موجود قانونی آپشنز کو دیکھنا تھا اور ’تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہمارا ایک ٹھوس مؤقف ہے، اور اس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جا سکتا ہے اور اب مکمل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے۔‘

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے