عالمی خبریں

ڈنمارک نے ٹرمپ کی خواہش رد کر دی

اگست 21, 2019 < 1 min

ڈنمارک نے ٹرمپ کی خواہش رد کر دی

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ٹینش وزیراعظم کی طرف سے گرین لینڈ کا علاقہ امریکہ کو فروخت کرنے سے انکار کے بعد کیا۔

صدر ٹرمپ کو ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوئم نے دورے کی دعوت دی تھی اور شیڈول کے مطابق یہ دورہ ستمبر کی دو تاریخ سے کو طے تھا۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے زیر انتظام گرین لینڈ کے خود مختار جزیرے کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1163603361423351808?s=20

ڈنمارک کی وزیراعظم میتی فردرسکن نے امریکہ سے سامنے آنے والی اس تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ بات سنجیدگی سے نہیں کہی ہے۔

صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے اور امریکی ذرائع ابلاغ اور صحافی اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے منگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان کا ڈنمارک کا پہلے سے طے شدہ دورہ اب نہیں ہو سکے گا کیونکہ ڈنمارک کی وزیراعظم نے گرین لینڈ کی فروخت کے بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس دورے کی منسوخی کی تصدیق امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھی کر دی گئی ہے۔

ڈنمارک کے شاہی خاندان کی طرف سے کہہ دیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورے کی منسوخی کے بارے میں انھیں امریکی حکام کی طرف سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے