پاکستان

اب ڈالر سرٹیفیکیٹ خریدیں

اگست 22, 2019 < 1 min

اب ڈالر سرٹیفیکیٹ خریدیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے روپے کی گرتی ہوئی قدر سے پریشان افراد کے لیے ڈالر سرٹیفیکیٹ کے ذریعے اپنی جمع پونجی کو محفوظ بنانے کی سکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈالر سرٹیفکیٹس کی سرمایہ کاری روپے میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر سرٹیفکیٹس پر منافع ہر 6 ماہ بعد دیا جائے گا۔ حکومت کو سرٹیفیکیٹس کے ذریعے ڈالر کی خریدوفروخت میں کمی کی توقع ہے۔ سرٹیفیکٹس کی فروخت اُسی دن کے ایکسچینج ریٹ پر ہوگی۔ منافع بھی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے حساب سے دیا جائے گا۔

ڈالر سرٹیفیکٹ کی معیاد تین، پانچ اور سات برس رکھی گئی ہے۔ سرٹیفیکٹ فروخت ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ہو گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے