کھیل

بمرا نے ٹیسٹ میں بھی تباہی پھیر دی

ستمبر 1, 2019 < 1 min

بمرا نے ٹیسٹ میں بھی تباہی پھیر دی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے تیز رفتار بولر جسپریت بمرا نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

بمرا نے ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہیٹ ٹرک کرکے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی ہے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم 87 کے مجموعی سکور پر سات وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔ اس سے قبل انڈیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انڈیا کی ٹیسٹ میچوں کی تاریخ میں بمرا ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

بمرا سے قبل فاسٹ بولر عرفان پٹھان اور سپنر ہربھجن سنگھ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ پانچ روزہ ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے سبینا پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

25 سالہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے ہفتے کو ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں ڈیرن براوو، شمراہ بروکس اور روسٹن چیز کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔

بمرا کی ہیٹ ٹرک میں دو فیصلے ریویو پر ہوئے جو اپنی جگہ ایک الگ ریکارڈ ہے۔

بمرا کی ہیٹ ٹرک ٹیسٹ کی تاریخ میں 44 ویں نمبر پر ہے اور 2017 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سپنر معین علی کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کے دو سال بعد یہ ہیٹ ٹرک ہوئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے