پاکستان

وزیراعظم نے ریڈ لیٹر جاری کر دیا

ستمبر 5, 2019 < 1 min

وزیراعظم نے ریڈ لیٹر جاری کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی وزیراعظم کے دفتر نے27 وزارتوں کے سیکرٹریوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا ہے۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا۔

وزیراعظم آفس سے حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا۔ ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔

وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

اب وزیراعظم کے دفتر نے تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دے دی ہے۔

ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔

”پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے۔ جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔“

وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازوسامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے