کھیل

لیجنڈ سپنر عبدالقادر کی موت، کس نے کیا کہا

ستمبر 6, 2019 2 min

لیجنڈ سپنر عبدالقادر کی موت، کس نے کیا کہا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے مشہور ترین گگلی سپنر عبدالقادر انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو دل کو دورہ پڑا اور سروسز ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عبدالقادر سنہ 1955 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔

دنیا بھر سے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات دیے ہیں۔

عبدالقادر نے پاکستان کی جانب سے 67 ٹیسٹ میچز کھیل کر 236 وکٹیں حاصل کیں، 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ تھی۔ انہوں نے 104 بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے میں 44 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ان کی بہترین بولنگ تھی جو انہوں نے 1983 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کی۔ 

عبدالقادر نے پاکستان کی جانب سے 14 سے 19 دسمبر 1977 تک اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلا۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں ہی 6 سے 11 دسمبر تک ویسٹ انڈیز کے خلاف 1990 میں کھیلا۔ انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 11 جون 1983 کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم، انگلینڈ میں کھیلا، جبکہ 2 نومبر 1993 کو انہوں نے شارجہ کے تاریخی میدان میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلا۔ 

عبدالقادر جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر کو ٹپس دیتے ہوئے۔ فائل فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے پاکستان کی جانب سے 1983 اور 1987 کے ورلڈ کپ کھیلے۔ واضح رہے کہ 1987 کے ورلڈ کپ میں عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے عبدالقادر کی رحلت پر ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ جادوگر تھے۔ اپنے وقت کے بہترین لیگ سپنر۔ عبدالقادر ہم آپ کی کمی محسوس کریں گے مگر آپ کو بھولا نہیں جا سکتا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے