عالمی خبریں

ٹرمپ کے طالبان سے مذاکرات معطل

ستمبر 8, 2019 < 1 min

ٹرمپ کے طالبان سے مذاکرات معطل

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کو بارگیننگ پوزیشن بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جانا قابل قبول نہیں۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کو ان کی امریکہ میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات ہونا تھی جو اب نہیں ہوگی۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469618177236992?s=20

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ کمیپ ڈیوڈ میں ان کی طالبان رہنماؤں کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ’کیمپ ڈیوڈ میں افغان صدر اور طالبان رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں اتوار کو ہونا تھیں۔ اس سلسلے میں وہ آج رات امریکہ پہنچ رہے تھے۔‘

صدر ٹرمپ نے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن مذاکرات کابل میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد کی ہلاکت کے باعث معطل کیے گئے ہیں اور طالبان نے جھوٹے مفاد کے لیے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469619154530305?s=20

امریکی صدر نے کہا کہ ’یہ کیسے لوگ ہیں جو مذاکرات میں اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن مضبوط نہیں بلکہ مزید خراب کی ہے۔‘

صدر ٹرمپ کے مطابق ’طالبان اگر اہم مذاکرات کے دوران جنگ بندی نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں بامقصد معاہدہ کرنے کی بھی صلاحیت نہیں۔ طالبان مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ افغان جنگجوؤں طالبان کے نمائندوں اور امریکی سفارت کاروں کے درمیان گذشتہ ایک سال سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں مذاکرات ہو رہے تھے جبکہ روس اور چین کے نمائندوں کے ساتھ بھی الگ الگ مذاکرات کیے گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے