کھیل

ایشز میں سمتھ نے آسٹریلیا کو راہ دکھائی

ستمبر 8, 2019 < 1 min

ایشز میں سمتھ نے آسٹریلیا کو راہ دکھائی

Reading Time: < 1 minute

تاریخی ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 185 رنز سے فتح حاصل کر کے ایشز اپنے پاس رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انگلش ٹیم کے آخری کھلاڑی وکٹ پر جم گئے تھے آسٹریلوی ٹیم سخت دباؤ میں تھی مگر کپتان سٹیو سمتھ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور پھر جو سوچا کر دکھایا۔

75 ویں اوور میں 173 رنز پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ گری مگر اس کے بعد 13 اوورز گزر گئے۔ آسٹریلوی گیند باز پورا زور لگا رہے تھے۔

میچ ختم ہونے میں تیرہ اوورز باقی تھے جب انگلینڈ کی آخری دونوں وکٹیں گر گئیں۔

اس سے قبل سٹیو سمتھ نے پہلی اننگز میں 211 اور دوسری اننگز میں 82 رنز بنائے۔ سمتھ تیسرے میچ میں باہر رہ گئے تھے کیونکہ دوسرے میچ میں ان کو انگلش بلے باز جوفرا آرچر کے ایک باؤنسر کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے