پاکستان

تھانوں میں سمارٹ فون پر پابندی

ستمبر 9, 2019 < 1 min

تھانوں میں سمارٹ فون پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

یاسر حکیم ۔ صحافی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تھانوں میں شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز بنانے کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اسٹیشنز میں سمارٹ فونز کے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم متعلقہ تھانہ کا ایس ایچ او،محرر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر تھانہ ایئرپورٹ میں درج رپورٹ اطلاعی کے مطابق فوری طور پر تھانوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی یے۔

پابندی کے بعد تمام تھانوں میں ایس ایچ او اور محرر کے علاؤہ کوئی بھی سرکاری ملازم موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے جبکہ تھانوں میں جانے والے سائلین کے بھی سمارٹ فونز گیٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کے پاس جمع کروائے جائیں گے جس کے بعد سائیلین کو تھانہ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ گجر خان میں پولیس تشدد سے الیاس بٹ نامی شہری کی ہلاکت اور رحیم یار خان میں صلاح الدین پر پولیس تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سمارٹ فونز تھانوں میں لے کر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اس طرح مظالم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے