عالمی خبریں

ساڑھے تین لاکھ شامی مہاجر واپس

Reading Time: < 1 minute شام کے سب سے زیادہ پناہ گزین ترکی میں ہیں جن کی تعداد 36 لاکھ کے لگ بھگ ہے اور اکثریت کو رجسٹریشن کے عمل سے گزار کر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ستمبر 9, 2019 < 1 min

ساڑھے تین لاکھ شامی مہاجر واپس

Reading Time: < 1 minute

ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ شامی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں تاہم عالمی ذرائع ابلاغ کا مہاجر نوجوانوں کے حوالے سے دعوی ہے کہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق شامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ترک حکام کے رویے سے تنگ آ کر وہ واپس اپنے ملک جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شام کی خانہ جنگی سے متاثرہ 36 لاکھ افراد کو ترکی نے پناہ دی جن میں سے ایک لاکھ کو ترک شہریت بھی دی گئی۔

دنیا کے کسی بھی ملک میں شام کے پناہ گزینوں کی اتنی تعداد نہیں جتنی ترکی میں ہے۔

ہزاروں شامی پناہ گزینوں نے ترکی کے راستے یورپ جانے کی بھی کوشش کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے