پاکستان

پیرنی نے خان کو وزیراعظم کیسے بنایا

ستمبر 14, 2019 < 1 min
PHOTOGRAPH BY FINLAY MACKAY

پیرنی نے خان کو وزیراعظم کیسے بنایا

Reading Time: < 1 minute

’ایک رات پاکستان کی مستقبل کی خاتون اول نے خواب دیکھا۔ مستقبل بینی اور پیش گوئیاں ہی بشریٰ مانیکا کا اثاثہ تھا کیونکہ وہ پیرنی یا زندہ ولی تھی۔ اس کے ماننے والے اسے پنکی پیرنی کے نام سے جانتے تھے اور اس کی شہرت پاکپتن سے دور تک پھیلی ہوئی تھی۔ پاکپتن کو لاہور سے 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں روحانیت کا مرکز ہے۔ سنہ 2015 میں بشریٰ نے اپنے معتقدین میں ایک اہم شخص کو شامل کیا جس کو اس نے اپنے خواب میں دیکھا تھا۔ یہ شخص پاکستان کا مشہور زمانہ سابق کرکٹر عمران خان تھا۔ خان نے اپنی خود نوشت میں لکھا تھا کہ پاکستان میں لاکھوں لوگ پیروں یا روحانی شخصیات کو مانتے ہیں اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں نہ صرف مذہبی معاملات بلکہ دیگر امور میں بھی ان سے مشورہ کرتے ہیں اور پیروں سے علاج بھی کراتے ہیں۔‘

یہ پیراگراف پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کے اس مضمون کا ابتدائیہ ہے جس نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

وینیٹی فیئر ڈاٹ کام میں شائع ہونے والے آتش تاثیر کے اس طویل مضمون کو ہزاروں افراد نے آن لائن پڑھا ہے اور اس میں دی گئی معلومات اور خوبصورت انداز بیاں کو سراہا ہے۔

https://www.vanityfair.com/news/2019/09/the-once-and-future-imran-khan

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے