متفرق خبریں

’سعودیہ پر حملے کے مجرم کو جانتے ہیں‘

ستمبر 16, 2019 < 1 min

’سعودیہ پر حملے کے مجرم کو جانتے ہیں‘

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ وہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والے مجرم کو جانتے ہیں تاہم جوابی کارروائی کے لیے تیاری کے باجود ’بادشاہت‘ کا مؤقف جاننا چاہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان ٹوئٹر پر دیا ہے اور ان کا مخاطب ’ایران‘ ہے تاہم انہوں نے نام نہیں لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام عائد کیا تھا جس کی ایران نے تردید کی تھی۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1173368423381962752?s=20

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’سعودی عرب کی تیل سپلائی پر حملہ کیا ہے۔ یقین کرنے کی وجہ موجود ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں۔ نشانہ پر رکھ چکے اور ہتھیار بند بھی ہیں مگر تصدیق چاہتے ہیں۔ سعودی مملکت سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ہم کن شرائط پر کارروائی کریں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے ان کی ملاقات کے امکان کے بارے میں پھیلائی گئی خبر ’فیک نیوز‘ ہے اور ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ملک کی پچاس فیصد پٹرولیم پیداوار متاثر ہوئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے