عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک

ستمبر 20, 2019 < 1 min

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس میں ایک شخص کے ہلاک اور متعداد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

سی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق رخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ واشنگٹن ڈی سی میں کولمبیا روڈ، نورتھ ویسٹ کے بلک 1300 میں ہوئی ہے تاہم مزید تفصیل نہیں فراہم کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے