کھیل

حسن علی کو کمر کی تکلیف

ستمبر 22, 2019 < 1 min

حسن علی کو کمر کی تکلیف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر لگا کر مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے سنیچر کو سری لنکا کے خلاف ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حسن علی کو کمر کی تکلیف ہے جس کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

https://twitter.com/iamkhizra/status/1175379261047345152?s=21

خیال رہے کہ حسن علی نے حال ہی میں ایک انڈین لڑکی سے دبئی میں شادی کی ہے جس کے بعد ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ٹوئٹر صارف خضرا جاوید نے حسن علی کی تصاویر اور ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انتہائی ہنسانے والا معاملہ ہے۔

عظیم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ جو چیزیں کانفیڈنشل ہوں ان کو وائرل نہیں کیا جانا چاہیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے