متفرق خبریں

بابو سر ٹاپ پر حادثہ، 26 ہلاک

ستمبر 22, 2019 < 1 min

بابو سر ٹاپ پر حادثہ، 26 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان کے شمالی علاقوں اور ضلع مانسہرہ کے بلند ترین مقام بابوسر ٹاپ پر ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دس فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ بس میں 37 افراد سوار تھے جب یہ بابوسر ٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرائی۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق بس حادثے کے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلاس سے گلگت کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں فوج کے دس سپاہی بھی مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا تھا کہ 12 زخمیوں کو چلاس منتقل کیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

علاقے میں دور تک طبی امداد کی فراہمی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں۔ زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

مانسہرہ میں حکام کے مطابق سات زخمیوں کو ناران کے بنیادی ہیلتھ یونٹ منتقل کیا گیا جبکہ بالاکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ناران سے چھ ایمبولینس اور عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق گلگت اور شانگلہ سے ہے۔


مانسہرہ مرنے والوں میں پاک فوج کے جوان، سات بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو چلاس سے ہیلی کاپٹر کے زریعہ سکردو منتقل کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے