عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں پہلے سیلفی، پھر تقریر

Reading Time: < 1 minute نائب بوکیلی نے اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ ’یقین کریں، دنیا میں زیادہ لوگ میری اس سیلفی کو دیکھیں گے اور وہ نہیں سنیں گے جو میں کہوں گا۔‘

ستمبر 27, 2019 < 1 min

اقوام متحدہ میں پہلے سیلفی، پھر تقریر

Reading Time: < 1 minute

براعظم امریکہ کے مرکز میں واقع ملک ایل سلواڈور کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز کرنے سے قبل فون سے اپنی سیلفی بنائی جس کو دنیا بھر میں براہ راست دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر یہ سیلفی ٹرینڈ کرنے لگی ہے۔

جمعرات کو عالمی فورم پر اپنے پہلے خطاب سے قبل 38 سالہ صدر نائب بوکیلی نے کہا کہ ’ایک لمحے کے لیے انتظار کریں۔‘ اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب سے فون نکالا اور سیلفی لی۔

نائب بوکیلی نے اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ ’یقین کریں، دنیا میں زیادہ لوگ میری اس سیلفی کو دیکھیں گے اور وہ نہیں سنیں گے جو میں کہوں گا۔‘

انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ دنیا میں بہتری لانے کے لیے اپنے ملکوں کے نوجوانوں کو سنیں اور ان کی بات پر توجہ دیں۔

نائب بوکیلی جون 2019 میں اپنے ملک کے صدر منتخب ہونے سے قبل سان سلواڈور شہر کے میئر تھے اور وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بہت زیادہ مشہور ہیں۔

ایل سلواڈور کے صدر نے اپنی صدارتی مہم میں فیس بک لائیو کا سب سے زیادہ استعمال کیا اور ان کی کامیابی کو بھی سوشل میڈیا کے زبردست اور مفید ہونے کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

اپنے سوشل میڈیا کے لمحات کے لیے ہی صدر بوکیلی کی بیوی گبریلا نے اپنی شیر خوار بچی کو بھی اقوام متحدہ میں والد کی تقریر سننے کے لیے لایا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے خاتمے کے فوری بعد صدر بوکیلی نے تصویر ٹوئٹر پر اپلوڈ کی جس کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سات ہزار سے زائد لائکس ملے۔


Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے