پاکستان24 متفرق خبریں

کشمیر کی آزادی کے بینرز پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج کو حرکت میں آنے کے لیے نعرے والے بینرز لگانے پر دہشت گردی کے مقدمات درج

اکتوبر 2, 2019 < 1 min

کشمیر کی آزادی کے بینرز پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے راولپنڈی شہر میں پولیس نے کشمیر کی آزادی کے لیے ملکی فوج کو حرکت میں لانے کے نعروں والے بینرز لگانے پر نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

صحافی یاسر حکیم کے مطابق تھانہ وارث خان میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق بینرز مری روڈ پر لگائے گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مری روڈ پر کالعدم جماعت کی جانب سے بینرز آویزاں کرنے پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق چٹیاں ہٹیاں کے قریب بینرز اویزاں کرنے پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ بینرز پر پاک فوج حرکت میں آؤ اور کشمیر آزاد کراؤ کے نعرے درج تھے۔

ایف آئی آر تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او کی مدعیت مین درج کی گئی جس میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11ڈبلیو شامل کی گئی ہے۔ مقدمے کی تفتیش بھی تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او کریں گے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے